پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف نے پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

پیر 1 فروری 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمودالرشید نے پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق ایک قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متعلق میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی ناکافی ہے بین الاقوامی سطح پر کم ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم نہیں کی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 40سے 45روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کرکے مہنگائی کم کی جائے۔