کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر 1 فروری 2016 16:36

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اصل مقابلہ حاجی ظہیر گروپ اور یو ایل ایف گرو پ میں ہونے کی توقع کی جارہی ہے، تفصیل کے مطابق کمالیہ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 6فروری کو منعقد ہو رہے ہیں۔ اس وقت اصل مقابلہ کمالیہ بار میں حاجی ظہیر گروپ اور یو ایل ایف گروپ کے درمیان کانٹے دار ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی مرتبہ کمالیہ بارکے الیکشن میں صدر کیلئے 25ہزار روپے ، جنرل سیکرٹری کے لیے 15 ہزار روپے اور نائب صدر کیلئے 7ہزار روپے اور باقی عہدوں کیلئے 5ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے جو کہ اس سے قبل کبھی وصول نہیں کی گئی تھی۔ وکلاء برادری نے فیس وصول کیے جانے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اس کی قانونی حیثیت کوئی نہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسلط کی جانے والی فیس کو فی الفور ختم کیا جائے۔