پنجاب یونیورسٹی لاہور سکیورٹی کے معاملات کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی گارڈز کے لیے جدید اسلحہ اور جدید سی سی ٹی وی کیمرے خریدے گی

پیر 1 فروری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور سکیورٹی کے معاملات کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی گارڈز کے لیے جدید اسلحہ اور جدید سی سی ٹی وی کیمرے خریدے گی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کی زیرصدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بیرونی عناصر کے یونیورسٹی داخلہ پر پابندی عائد کرنے یونیورسٹی طلباء و طالبات کے ہوسٹلز کی سخت مانیٹرنگ کرنے اورہوسٹلرز کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مختلف امور کے سلسلے میں یونیورسٹی آنیوالے لوگوں کی شناخت کے جائزہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔