اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کو آئندہ تین روز کے اندر معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی،ڈی سی او

پیر 1 فروری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کو آئندہ تین روز کے اندر معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے متاثرین منصوبہ کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے شہر میں بنائے گئے خصوصی کیمپوں کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی ان متاثرین کو کی جائے گی جو اپنی جائیداد یا اراضی سے متعلق ملکیتی دستاویزات ادائیگی کیمپوں میں درخواستوں کے ہمراہ جمع کروائیں گے۔