رجسٹرڈ پارکنگ سٹینڈز پر پنجاب پولیس کے”جوان“ بھی ڈیوٹی دیں گے،حکمت عملی تیار

پیر 1 فروری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دس بڑے شہروں میں رجسٹرڈ پارکنگ سٹینڈز پر پنجاب پولیس کے”جوان“ بھی ڈیوٹی دیں گے جس کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔تاہم ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی پارکنگ سٹینڈز انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے پنجاب پولیس کو درخواست کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ کارپارکنگ میں گاڑیوں کی بھر وقت چیکنگ اور اور اس سے وابستہ امور کیلئے ایک جوان کا ہونا انتہائی ضروری ہے جو گارٰ کا نمبر کمپیوٹر پر چیک کر سکے تاہم ہشت گردی کے پیش نظر ٹھیکیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارکنگ پرچی پر کاڑیوں کے نمبر کے ساتھ ڈرائیور کا نام بھی شامل کریں ۔

متعلقہ عنوان :