2500 سے زائد سکولوں کو”پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن“ کرنے کا حتمی فیصلہ،حکمت عملی تیار

پیر 1 فروری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)2500 سے زائد سکولوں کوپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن’ پیف‘ ذرائع کے مطابق سکولوں حوالگی دو مراحل میں مکمل کی جائے گی جس کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ایک ہزارسرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کیا جائیگا جبکہ دوسرا مڑحلہ یکم اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مختلف تعلیمی اداروں کو نئے تعلیمی سال سے پیف کے حوالے کرنے کیلئے بھی حکومت پنجاب نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پیف کے حوالے کئے جانیوالے سکولوں کی پراپرٹی محکمہ تعلیم کی ہی ملکیت رہے گی۔ پیف کے حوالے کئے جانیوالے سکولوں کے اساتذہ کا مستقبل متاثر نہیں ہوگا۔