سکندر آباد ، ظلم کی داستان رقم،نوجوان کی زبان کاٹ دی گئی

پیر 1 فروری 2016 16:19

فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے ظلم کی داستان رقم کرتے ہوئے نوجوان کی زبان کاٹ دی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو فیروزوالا کے علاقے سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے نوجوان کی زبان کاٹ دی ، جس کے بعد نوجوان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :