سندھ اسمبلی، پٹرولیم مصنوعات میں 5روپے کمی مسترد، قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے سے متعلق قرار داد اکثریت رائے سے منظور

پیر 1 فروری 2016 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے کمی کو مسترد کرتے اور عالمی منڈی میں پٹرول کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے سے متعلق قرار داد اکثریت رائے سے منظور کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قرار داد میں کہا گیاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت میں واضح کمی ہوئی لیکن اس کافائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جارہاہے۔قرار دادکے متن میں کہاگیا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40 روپے مقرر کی جائے اور اس کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے تا کہ عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :