ژوب،سیکیورٹی فورسز سے دہشتگردوں کی جھڑپ، فائرنگ میں سیکیورٹی اہلکار شہید

پیر 1 فروری 2016 16:16

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) ژوب کے علاقے کانو کئی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو ژوب کے علاقے کانو کئی میں ایف سی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی، جس دوران دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہو گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آنے کے بعد دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ ایف سی نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ باروداور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :