حکومت بلوچستان کے حالات بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، تمام مسائل کی ذمہ داری مرکز پر عائد کرنا غلط ہے ،گزشتہ 10سال میں صوبے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا،عوام کو گوادر پراجیکٹ کی حمایت کرنی چاہیے

وفاقی وزیر سیفران ڈاکٹر عبدالقادر بلوچ کا امن اور خوشحال سیمینار سے خطاب

پیر 1 فروری 2016 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران ڈاکٹر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، تمام مسائل کی ذمہ داری مرکز پر عائد کرنا غلط ہے گزشتہ 10سال میں صوبے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا،عوام کو گوادر پراجیکٹ کی حمایت کرنی چاہیے جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ 5رافنڈڈ تنظیمیں حالات خراب کر رہی ہیں،ظلم کرنے والے ہیرو بن گئے اور مظلوموں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

وہ پیر کو امن اور خوشحال سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار رمیں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،سردار یار محمد رند سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے وزیر سیفران ڈاکٹر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 10سالوں میں بلوچستان میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا،عوام کو گوادر پراجیکٹ کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حالات بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، تمام مسائل کی ذمہ داری مرکز پر عائد کرنا غلط ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“5تنظیموں کو فنڈز فراہم کر رہی ہے جو حالات خراب کر رہی ہیں،ظلم کرنے والے ہیرو بن گئے اور مظلوموں کا کوئی ذکرتک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خراب حالات کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 10ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم کرنا ہو گا کہ نوجوان بندوقیں اٹھانے پر مجبور کیوں ہیں، بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو چاہیے کہ وہ ان کے بارے میں سوچے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دے