رینجرزکو کراچی میں اختیارات دیئے گئے،رینجرز آرٹیکل 147 کے تحت پولیس کی مدد کیلئے موجود ہے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرزکو کراچی میں اختیارات دیئے گئے،رینجرز آرٹیکل 147 کے تحت پولیس کی مدد کیلئے موجود ہے۔وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے جرائم پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز آرٹیکل 147 کے تحت پولیس کی مدد کیلئے موجود ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :