سیالکوٹ: حساس ادارے اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی ، غیر قانونی ایکسچینج کے5 ملزمان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 16:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): سیالکوٹ میں حساس اداروں اور ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایکسچینج بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے چھ سو موبائل فون ، 14 لیپ ٹاپ ، واکی ٹاکی اور سینکڑوں موبائل سمز بر آمد کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق بر آمد کی گئی سمیں اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث افراد استعمال کرتے تھے۔ جبکہ ایف آئی اے نے اندرون اور بیرون ملک کالز کا ریکارڈ بھی ضبط کر لیا ہے۔