پی ایس 76دادو اور پی ایس 23نوشہرو فیروز میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پیر 1 فروری 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 76دادو اور پی ایس 23نوشہرو فیروز میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پی ایس 76دادو میں پولنگ 3مارچ کو جبکہ پی ایس 23نوشہرہ فیروز میں 22مارچ کو میدان سجے گا، سپریم کورٹ کے احکامات پر پی ایس 76دادو سے لیاقت جتوئی اور پی ایس 23نوشہرو فیروز سے مسرور جتوئی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 76دادو اور پی ایس 23نوشہرو فیروز میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس 76دادو سے لیاقت علی جتوئی کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر منسوخ کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس دادو میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 8اور9فروری کو جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 اور 11فروری کو مکمل کیا جائے گا، امیدواروں کی حتمی فہرست 18فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ حلقے میں پولنگ 3مارچ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے حلقہ 23نوشہرہ فیروز سے رکن صوبائی اسمبلی مسرور جتوئی کی رکنیت بھی منسوخ کرتے ہوئے حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 23نوشہرہ فیروز میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدوارکاغذات نامزدگی 17اور 18فروی کو جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22 اور 23فروری کو کی جائے گی، کاغذات کی منظوری اور مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 25فروری کو دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے یکم مارچ کو کئے جائیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 7مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ حلقے میں پولنگ 22مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :