ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا‘ بچوں کو سکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے‘ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سب کے لئے ضروری ہے،دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں
وزیراعظم نواز شریف کااعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
پیر 1 فروری 2016 16:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا‘ بچوں کو سکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے‘ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سب کے لئے ضروری ہے۔
وہ پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر‘ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت اور سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر بھرپور عمل درآمد سب کے لئے ضروری ہے‘ دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ملک کے کونے کونے سے خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے اور بچوں کو سکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو ہر صورت شکست دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.