بنگلہ دیش کے’ ٹری مین ‘ کی سر جری کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 16:05

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : بنگلہ دیش کے باسی ایک شخص کے ہاتھوں اور پاﺅں پر درخت کی سی ساخت کی حامل جڑوں نے اُگنا شروع کر دیا ۔جس کی سر جری کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھُلنا کے جنوبی ضلع سے تعلق رکھنے والے ابوالبجندر کی سر جری کی تیاری کی جا رہی ہے ، ابو البجندر کو یہ بیماری دس سال قبل لاحق ہوئی جس کے بعد مذکورہ شخص کے ہاتھوں اور پاﺅں کے کچھ حصے پر شاخیں اُگنا شروع ہو گئیں۔

ان کا وزن قریبا پانچ کلو گرام ہے ۔ خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ابوالبجندر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر میں نے سوچا کہ شاید ان کا کوئی نقصان نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ان کی بڑھوتی ہوئی تو مجھے معلوم ہوا کہ ان کے باعث میں کام کرنے سے یکسر قاصر ہو جاﺅں گا۔

(جاری ہے)

ابوالبجندر نے بتایا کہ میرے ہاتھ پر دو سے تین انچ کی دو درجن کے قریب شاخیں اُگ چُکی ہیں۔

تاہم بنگلہ دیش کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں اس ’ٹری مین‘ کی سر جری کے لیے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسپتال کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ عام طور پر اس بیماری کو ٹری مین بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے اور ہماری معلومات کے مطابق دنیا بھر میں اس طرح کے تین کیسز دیکھنے میں آئے ہیں جن میں سے ایک کیس ابوالبجندر کا بھی ہے۔لیکن بنگلہ دیش میں ہم نے ایسا پہلا کیس دیکھا ہے۔

مذکورہ شخص کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں میں اس ٹری مین کو دیکھنے کے لیے متعدد افراد ہمارے گھر آئے ہیں۔جبکہ اسپتال میں بھی سینکڑوں ک تعداد میںلوگ اکٹھا ہوئے ہیں۔ابوالبجندر نے کہا کہ پہلے پہل میں نے خود ان کو کاٹنے کی کوشش کی لیکن میرے لیے یہ عمل نہایت تکلیف دہ تھا۔جس کے بعد میں ایک ہربل اسپیشلسٹ اور ہومیوپیتھک کے پاس گیا لیکن ان سے ملنے والی ادویات نے میری حالت میں مزید بگاڑ پیدا کیا۔ابوالبجندر اور اس کے اہل خانہ نے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی علاج کروانے کی غرض سے کچھ عرصہ قیام کیا لیکن آپریشن کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے پر واپس آ گئے۔

متعلقہ عنوان :