قومی ائیر لائن پی ایس او کی بھی مقروض ہوگئی

پیر 1 فروری 2016 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) قرضوں کے بوجھ تلے ڈوبی ہوئی قومی ایئر لائن پی ایس او کی بھی تقریبا 13 ارب روپے کی مقروض نکلی۔ذرائع کے مطابق تیل کی خریداری کی مد میں پی آئی اے کو پاکستان اسٹیٹ آئل کے تقریبا 13 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ دوسری جانب سال 2014 میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے پی آئی اے کو ساڑے 9 ارب روپے کا سستا جیٹ فیول فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اگر حکومت ساڑے نو ارب روپے کا سستا تیل فراہم نہ کرتی تو قومی ایئرلائن پی ایس او کی تقریبا ساڑے 22 ارب روپے کی مقروض ہوتی۔اس وقت پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 350 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحتی پروگرام کے تحت رواں برس ادارے کی نجکاری شیڈیول ہے۔ مگر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے سامنے حکومت نے گھنٹنے ٹیک دیئے ہیں اور اب اس ادارے کی نجکاری کومزید 6 ماہ کے لئے موخر کر دیا ہے۔ نجکاری میں تاخیر کے باعث حکومت کو مزید 21 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :