اوکاڑہ،ساوٴنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

پیر 1 فروری 2016 15:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) ساوٴنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جلوموڑ لاہور کا رہائشی قربان ولد رشیدچوچک ٹریکٹر ٹرالی پر آیااور بلند آواز میں سپیکر پر گانے سننے لگا۔

(جاری ہے)

اسی دوران گشت پر معمور سب اِنسپکٹر محمداشرف وہاں پہنچاتو ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑکر اُس کے خلاف پنجاب ساوٴنڈسسٹم ایکٹ آرڈیننس 2015 ء کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا

متعلقہ عنوان :