شیخو پورہ،حکومتی پالیسیوں کے باعث اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، رانا تنویر حسین
پیر 1 فروری 2016 15:55
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی و اقتصادی پا لیسیوں کے با عث آج ملک میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری پر کا م تیزی سے جاری ہے فروی میں اس کا مغربی روٹ مکمل ہو جا ئے گا تو انائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے 2018ء تک تو انائی کے معتدد منصوبے مکمل ہو جا ئیں گے گیس کی قلت پر قا بو پانے کے لئے بھی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے حکومتی پا لیسیوں کے ثمرات عوام میں منتقل ہو رہے ہیں ملک وقوم کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے آئندہ دوسالوں میں بجلی کا بحران ختم ہو جا ئے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کو ٹ عبدالمالک میں وکلاء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پیر اشرف رسول ایم پی اے ، صدر فیروزوالہ بار قربان علی بھٹی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری اظہار علی شاہ ، فناس سیکرٹری ایم نوید خان ، ممبر پنجاب بار کو نسل شاہنواز اسماعیل ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی آرگنائزر محمود اختر گورایہ ، ملک نوید محمود چوہا ن ، اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کا اہتمام میا ں عصمت اللہ ایڈووکیٹ نے کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکراچی آپریشن کسی ایک جما عت کے خلاف نہیں بلکہ یہ ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کراچی آپریشن شروع کیا گیا اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات بھی دور کئے گئے اب آپریشن قیام امن کی تکمیل تک جا ری رہے گا تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے فیروزوالہ بار کے نومنتخب عہدیداران کو میڈل اور شیلڈیں دیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.