القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہے سی آئی اے انہیں ا لاکھ ڈالر ماہانہ ادا کرتی ہے ۔سابق سی آئی اے اہلکارر ایڈورڈ اسنوڈن کا دعویٰ

پیر 1 فروری 2016 15:55

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) امریکی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہے سی آئی اے اسامہ بن لادن کو ایک لاکھ ڈالر ماہانہ ادا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز امریکی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ( سی آئی اے ) نے القاعدہ کے راہنما اسامہ بن لادن کی فرضی موت کا ڈرامہ رچایا تھا ۔

اسامہ بن لادن ابھی زندہ ہیں سی آئی اے اسامہ بن لادن کو ماہانہ ایک لاکھ ڈالر تنخواہ دیتی ہے اہلکار نے مزید کہا کہ 2011 میں ( سی آئی اے) نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اسامہ بن لادن 2013 ت جزائر بما میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم تھے ۔