Live Updates

وقت آ گیا ہے کہ عوام کے معاشی قتل کو روکنے کے لئے عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک کا رخ کرے۔اسد عمر

پیر 1 فروری 2016 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام کے معاشی قتل عام کو روکنے کے لئے عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک کا رخ کرے ۔ حکومت غریب عوام سے ڈیزل پر 98 مٹی کے تیل پر 61 جبکہ پٹرول پر 52 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق یہ باتیں انہوں نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہیں ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جیب میں ہاتھ اور معیشت کی گردن پر پاؤں رکھ کر کوئی بچنے نہ پائے کا نعرہ لگا رہی ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکسوں کے ظالمانہ شکنجے میں کسنے والی حکومت نے ایک ہفتہ پہلے کروڑ پتیوں کو ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر معافی دے دی ہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیزل کی اصل قیمت 28.8 روپے ہے جس پر 37.6 روپے ٹیکس لگا کر ڈبل کر رکھی ہے جبکہ وفاقی حکومت ڈیزل پر 98 مٹی کے تیل پر 61 اور پٹرول پر 52 فیصد ٹیکس وصول کرتی ہے تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو چونا لگانے پر دبئی میں آئی ایم ایف سے خوب داد وصول کر رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :