این اے66،لیگی رہنما کی نااہلی کیس کی سماعت18 فروری کو ہوگی

پیر 1 فروری 2016 15:53

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) حکومتی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کی نا اہلی کے کیس کی سماعت 18 فروری کو دوبارہ ہو گی، ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 66 کے مسلم لیگی ایم این اے حامد حمید کی نا اہلی کیس کی سماعت کئی ماہ سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے بعد آئندہ تاریخ پیشی 18 فروری مقرر ہوئی، جس کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی حامد حمید نے نا اہلی اور موجود صورتحال کے پیش نظر اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں، با وثوق ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر شپ سرگودھا کے لئے بھی فادر آف سٹی کے چناؤ اور دیگر معاملات پر بھی بحث مختلف حلقوں میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کی سیاست میں اچانک ہی تبدیلی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :