پنجاب حکومت نے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی

پیر 1 فروری 2016 15:53

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب(تحفظ جنگلی حیات) کے جاری احکامات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ماہ اکتوبر 2016 تک ہر قسم کے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح پاکستان میں موسمی حالات کی تبدیلی کے پیش نظر مرغابی کے شکار جس پر مارچ کے آخر ہفتے تک پابندی ہے سائبیرین پرندوں کی واپسی کا عمل بھی اچانک ہی موسمی تبدیلی کے باعث شروع ہو گیا ہے، محکمہ تحفظ جنگلی حیات سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر ملک نصر حیات چھینہ کے مطابق حکومت پنجاب نے پرندوں کے شکار کے بارے میں واضح پالیسی جاری کر دی ہے، جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ اکتوبر 2016 تک تیتر کے شکار پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء عدالت عظمیٰ کی طرف سے تلور کے شکار پر پابندی اٹھائے جانے کے فیصلہ کے بعد حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن تا حال سامنے نہ آ سکا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :