نصیر آباد کے علاقے میں 35سالہ خاتون آتشزدگی کے حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی

پیر 1 فروری 2016 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) نصیر آباد کے علاقے میں 35سالہ خاتون آتشزدگی کے حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروا دیا۔ تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے بتایا ہے کہ آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ یہ حادثہ ہے یا کسی نے جان بوجھ کر خاتون کو جلا کر مار ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح نصیر آباد کے علاقے گلہار کالونی میں 35سالہ خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ گھر سے دھواں نکلتا دیکھ کر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس اور پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122kکو اطلاع کردی۔ جس وقت تک پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں خاتون آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوچکی تھی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آتشزدگی سے جھلسنے کے واقع میں گھر کا بہت تھوڑا حصہ آگ سے متاثر ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ دیکھنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے یا گیس کی لیکج سے لگی ہے یا کسی نے جان بوجھ کر خاتون کو قتل کیا ہے اور آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :