Live Updates

اورنج لائن کا ٹھیکہ لینے والی فرم کا ”اصل کاروبار“ کیا ہے؟لیگی رہنما کا حیرت انگیز انکشاف

پیر 1 فروری 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنگلہ بس اور ڈالر بناواورنج لائن پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی اور اس خطیر رقم کے ضیاع سے عوام ہسپتالوں میں ادویات اور غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم رہیں گے کیونکہ حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے اور 1122 جیسی ریسکیو سروس کیلئے بھی چندہ مانگ رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ اورنج لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ اس شعبہ میں ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نے اس طرح کا پراجیکٹ کبھی کیا ہی نہیں اور وہ اسلحہ کا بزنس کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے اپنی حکومت کے انڈرگراونڈ ٹرین کے منصوبہ کو ختم کرنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہم نے اس کا ٹھیکہ شنگھائی میٹرو ٹرین اور یورو ٹنل جیسے پراجیکٹ مکمل کرنے والی فرم کو دیا تھا، اس میں پنجاب کو کوئی خسارہ تھا نہ سبسڈی اور نہ ہی پنجاب حکومت کی کوئی انوسٹمنٹ لیکن ڈالر بناونمائشی منصوبوں کے شہبازشریف کو یہ پسند نہیں تھا جبکہ ان کے اورنج لائن منصوبہ کیلئے 3فیصد شرح سود کے مقابلہ میں ہمارے منصوبہ کیلئے شرح 10 سالہ گریس پیریڈ کے ساتھ صرف 25ء0 فیصد تھی اور اس کی عوامی افادیت کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس پراجیکٹ نمبر 40573 کی منظوری کے تحت اس کیلئے فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کر دی تھی جو شہبازشریف نے لینے سے انکار کر دیا اس کی بجائے پہلے جنگلہ بس اور پھر ڈالر بناوٹرین کے منصوبے شروع کر دئیے جبکہ ٹرین پر سالانہ 16 ارب، لاہور اور راولپنڈی میں جنگلہ بس پر 12,12 ارب روپے کے خسارہ میں ہر سال اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقہ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں لیکن شہبازشریف نے اس تاریخی شہر کا حسن ختم اور پرانے دور اور بادشاہوں کی تمام عمارات کو تباہ کرنے کا عہدہ کر رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :