Live Updates

عمران خان کا اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان

پیر 1 فروری 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ، آئندہ ہفتے لاہورمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ جائیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا منصوبے سے متاثر ہونے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک وزیر کا گھر بچانے کے لیے روٹ میں تبدیلی کی اور کچی آبادی کے غریب مکینوں کو تباہ کر دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :