علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں کو رن وے سے ٹرمینل بلڈنگ تک لے جانے والی فالومی گاڑیوں کی غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد

پیر 1 فروری 2016 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کو رن وے سے ٹرمینل بلڈنگ تک لے جانے والی فالومی گاڑیوں کی غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی لگانے سے ایئر ٹریفک اور رن وے کے عملہ کا اظہار ناراضگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ منیجر حاجی محمد ارشد کو اطلاع ملی کہ طیاروں کو ٹرمینل بلڈنگ تک لے جانے میں مدد دینے والی فالومی گاڑیاں ایئرٹریفک کنٹرولر اور رن وے کا عملے غیر ضروری استعمال کررہا ہے۔

شکایت ملنے پر ایئرپورٹ منیجر نے فوری طور پرفالومی گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کردی ۔ پابندی عائد کئے جانے کی ایئرٹریفک کنٹرولر اور رن وے کے عملے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ایم کا غیر پسندیدہ فیصلے قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :