بدین ‘ زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ‘ ایک کی حالت تشویشناک ‘ ہسپتال منتقل

پیر 1 فروری 2016 14:51

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) بدین کے نواحی گاؤں کھورواہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ‘ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال بدین پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے شہر کھوراہ کے نواحی گاؤں بچل نندو میں پیش آیا جہاں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ‘پولیس کے مطابق تحصیل گولارچی کے کھورواہ، کڑیو گہنور اور گولارچی تھانوں کی حدود میں شراب تقسیم کرنے کی متعدد بھٹیاں قائم ہیں ‘گزشتہ سال کڑیو گنہور میں بھی زہریلی شراب پینے سے3 افراد ہلاک ہوگئے تھے -

متعلقہ عنوان :