اکٹر عاصم کی انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت گرفتاری کو وکلاء نے بلاجواز قرار دیدیا

پیر 1 فروری 2016 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ڈاکٹر عاصم کی انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت گرفتاری کو وکلاء نے بلاجواز قرار دیدیا۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ الیون ڈبل ای ڈبل ای کے تحت گرفتاری بلاجواز ہے،جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت میں بیان دیا کہ جوابی دلائل کے لیے مزید وقت دیا جائے،جس پر عدالت نے سماعت 22فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :