فیصل آباد ‘رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر سے ڈاکونقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ‘پولیس

پیر 1 فروری 2016 14:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر سے ڈاکونقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حاجی اکرم انصاری کے مطابق تین مسلح ڈاکو ان کے گھر صبح ساڑھے سات بجے داخل ہوئے اورا سلحہ کے زور پر ان سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور آدھے گھنٹے سے زیادہ لوٹ مار کرتے رہے۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان ڈھائی لاکھ سے زائد نقدی ، ڈیڑھ سو تولہ سونا سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔