مجھے پتنگ بازی بے حد پسند ہے ،عرفان خان

پیر 1 فروری 2016 14:42

مجھے پتنگ بازی بے حد پسند ہے ،عرفان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عرفان خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتنگ بازی پسند ہے ۔مجھے یہ شوق کافی عرصے سے ہے۔میں اس وقت جیسلمر میں فلم”دی سانگ آف سکور پئن“عکس بندی کرا رہا ہوں۔میرا فیس بک اکاؤنٹ پیک ہو گیا تھا تاہم بعد میں بحال ہو گیا۔میں پر ستاروں سے رابطے میں رہتا ہوں۔مجھے پرستاروں سے رابطہ کرنا اچھا لگتا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیں۔عرفان خان نے اقرارکرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے تک مجھے ہالی ووڈ سے کام نہیں ملتا تھا لیکن اب ایجنٹ کی مدد سے کام ملنے لگا ہیلیکن انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایجنٹ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کو ضرور کام ملنے لگ جائے گا۔ان کے خیال میں ایجنٹ صرف ایک ذریعے کام کرتا ہے،کام آپ ٹیلنٹ سے ہی ملتا ہے عرفان کے مطابق ہالی ووڈمیں اگر کسی اداکار کو کام چاہئے تو یہ کام ایجنٹ ہی کر سکتا ہے اور وہاں کا یہی اصول ہے۔

(جاری ہے)

عرفان کہتے ہیں کہ میں نے اس فلم میں کام اس لیے کیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ بطور انسان ،سجائی کا کھوج لگانا ہمارا فرض ہے۔انہون نے کہا کہ بالی وڈ کے اداکار اچھے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اب رجحانات بدل گئے ہیں اور فلموں کے کردار اور موضوعات میں بہت تبدیلی آگئی ہے۔ماضی کی نسبت بالی وڈ کے اداکار اب اچھے دور سے گزر رہے ہیں۔ان کے پاس کام کرنے کے زیادہ مواقع ہیں اور ان کو اچھا کام کرنے کو مل رہا ہے۔”لائف ان اے میٹرو،دل کبڈی ،پان سنگھ تو مار،اور،دی لنچ باکس“ میری اچھی فلمیں تھیں۔