کراچی،ساڑھے چھ سالہ بچی کا قتل، پولیس نے اظہر نامی ویٹر کو گرفتار کر لیا ،دوسرے کی تلاش شروع

پیر 1 فروری 2016 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ساڑھے 6سالہ بچی کے قتل کے الزام میں اظہر نامی ویٹرکو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ساڑھے 6سالہ بچی کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکرونڈ کے علاقے سے اظہر نامی ویٹر کو گرفتار کر لیا ہے ، دوسر ے ویٹر کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے چھ سالہ بچی کی لاش بر آمد کی گئی تھی بچی 25جنوری کو شادی کی تقریب میں لاپتا ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی دو روز قبل اپنے اہل خانہ کیساتھ شادی ہال میں تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھی، تاہم تقریب کے دوران وہ اچانک لا پتا ہوگئی، دو دن گزرنے کے بعد بچی کی لاش شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے برآمد ہوئی۔بچی کے قتل کے شبہ میں پولیس نے شادی ہال کے منیجر سمیت 8ویٹرز کو گزشتہ روز ہی حراست میں لے لیا تھا جبکہ دو ویٹروں کی تلاش جار ی تھی جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :