اسلام آباد کی عدالت نے مولانا عبدالعزیز کی ضمانت کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں، ایس ایچ او آبپارہ طلب
مولانا عبدالعزیز غیر قانونی حراست میں ہیں یا قانونی ، فیصلہ ایس ایچ او کی رپورٹ کے بعد ہوگا، عدالت
پیر 1 فروری 2016 14:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ایڈیشنل سیشن عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی ضمانت کی دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو کل منگل کو طلب کر لیاہے۔
(جاری ہے)
پیر کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے تھانہ آبپارہ میں اشتعال انگیز تقریر اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمات میں ضمانت کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو جمع کروائی جسے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔
درخواست کی سماعت کے دوران وکیل مولاناعبدالعزیز نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیاہے جس پر عدالت کے جج خواجہ آصف نے درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ غیر قانونی حراست میں ہیں یاقانونی حراست میں اس کافیصلہ ایس ایچ او کی رپورٹ کے بعد ہو گا۔عدالت نے ایس ایچ او آبپارہ کو کل منگل تک عدالت میں رپورٹ جمع کروانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.