لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر دوبارہ ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 فروری 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وں اقبال وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ کسانوں کی جانب سے ہر فصل کے حساب سے زرعی آمدن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس اداکیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ زرعی آمدن کی ادائیگی کے باوجود محکمہ مال کی جانب سے دوبارہ ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوانین اور عدالتی فیصلوں کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا نہ ہی محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا کوئی اختیار حاصل ہے۔جس پر عدالت نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو تین فروری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :