پنجاب کے 5ڈی پی اوز انویسٹی گیشن کی جانب سے خرچ کی جانے والی 67لاکھ سے زائد کی رقم کا استعمال مشکوک قرار دیدیا

پیر 1 فروری 2016 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پنجاب کے 5ڈی پی اوز انویسٹی گیشن کی جانب سے انویسٹی گیشن کے نام پر خرچ کی جانے والی 67لاکھ سے زائد روپے کی رقم کا استعمال مشکوک قرار دے دیا گیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ آڈٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کے پنجاب کے پانچ ڈی پی اوز جن میں ڈی پی او جھنگ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین، ڈی پی او چنیوٹ، ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او نارووال شامل ہیں کی جانب سے گزشتہ دو سالوں میں 6.74ملین روپے کی رقم انویسٹی گیشن پر استعمال کی گئی لیکن جب مذکورہ ڈی پی اوز سے اس رقم کے استعمال کے ثبوت طلب کیے گئے تو کھانوں میں ڈی این لے ٹیسٹ کی فیس تو ادا کی گئی لیکن ادائیگی کی کوئی رسید نہ تھی۔

(جاری ہے)

لیبارٹری رپورٹ دستیاب نہ تھیں اور نہ ہی کوئی ریکارڈ میں سائٹ پلان تھا اس کے علاوہ مذکورہ ڈی پی اوز نے تھانوں کو بذریعہ ووچرز اکاؤنٹ ایڈوانس ادائیگی کی لیکن ہیڈکوارٹرز کے پاس ادائیگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ مزید انکم ٹیکس کی کٹوتی کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقوم کی کٹوتی نہ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :