پنجاب حکومت نے پنجاب جنرل پراویڈنیٹ انویٹمنٹ فنڈز کی مد میں 4000ملین روپے کی سرمایہ کاری نہ کرنے پر سیکرٹری فنانس پنجاب سے وضاحت طلب کرلی

پیر 1 فروری 2016 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے پنجاب جنرل پراویڈنیٹ انویٹمنٹ فنڈز کی مد میں 4000ملین روپے کی سرمایہ کاری نہ کرنے پر سیکرٹری فنانس پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے محکمہ فنانس پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 2007ء میں چار ہزار ملین روپے کی منافع کی غرض سے سرمایہ کاری کرنا تھی لیکن نہ کی گئی جن کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 2009ء میں مذکورہ فنڈز کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کاوعدہ کیا لیکن یہ سرمایہ کاری پھر نہ کی گئی جس کے باعث حکومت پنجاب کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس مالی کوتاہی کی مالی سال 2013-14ء میں نشاندہی کی گئی جس کے باوجود فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو طراف بزنس 2011ء کے تحت صوبے کے فنانسز کا زمہ دار فنانس ڈیپارٹمنٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :