پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری ،پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری

پیر 1 فروری 2016 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کا وفاقی حکومت کی جانب سے 6ماہ کیلئے موخر کئے جانے کے باوجود پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری رہا۔ پیر کے روز پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور تالہ بندی کا چھٹا اور آخری روز تھا۔ ڈیڈ لائن رات 12بجے کے بعد ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین کے مطابق انہوں نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے فیصلے کو موخر کئے جانے کی بجائے مکمل طور پر واپس لئے جانے کے حق میں ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ اگر مجوزہ نجکاری کے فیصلے کو مکمل طور پر واپس نہ لیا گیا تو پورے ملک میں فلائیٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت واضع طور پر بتا دیا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کسی لاٹھی چارج یا گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ اگر وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کا فیصلہ مکمل طور پر واپس نہ لیا تو وہ آخری حد تک جائیں گے خواہ اس کے لیے انہیں کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

متعلقہ عنوان :