ارباز خان کے بعد اب سہیل خان کی ازدواجی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 13:53

ارباز خان کے بعد اب سہیل خان کی ازدواجی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): بھارتی اداکار و ہدایتکار ارباز خان کی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کی خبریں گذشتہ کچھ سنوں سے گردش کر رہی تھیں لیکن اب ارباز خان کے بھائی سہیل خان کی ازدواجہ زندگی بھی خطرے میں پڑتی نظر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ہر گردش کرتی خبروں کے مطابق سہیل خان کے اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ تعلقات کی بنا پر ان کی شادی ٹوٹنے کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہما قریشی کرکٹ لیگ کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں جس کے تحت سہیل خان کی ٹیم کی پروموشن کے وقت انہیں اکثر ہی سہیل خان کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن ہما قریشی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سہیل خان میری لیے بڑے بھائی جیسے ہیں۔ علاوہ ازیں گذشتہ برس دسمبر میں سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہما قریشی تقریب میں سب سے پہلے آئیں اورسب سے آخر میں گئیں ۔ اس سے متعلق جب سہیل خان کی اہلیہ سیما سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہُما کو سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھا تک نہیں، سہیل اور ہما کے مابین تعلقات کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔