لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پیر 1 فروری 2016 13:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین فروری تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر عوامی تحریک کی درخواست سمیت تین درخواستوں پر کیس کی سماعت کی ۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس آئین کے خلاف ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرکے الیکشن کمیشن سے تین فروری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :