ژوب : کانوکئی میں ایف سی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 13:23

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : ژوب کے علاقہ کانوکئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سر کاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے گھیراؤ میں آتے ہی ایک خود کُش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :