سندھ اسمبلی ہال میں پہلی مرتبہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی

پیر 1 فروری 2016 12:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی ہال میں دیگر صوبوں کے اراکین اسمبلی کی آمد کے پیش نظر پہلی مرتبہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو دیگر صوبوں کے ارکان اسمبلی کے سندھ اسمبلی کے دور ے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی جس وجہ سے تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کے ہال کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران سپیکر کی نشست سمیت تمام ایریا کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی تلاشی لی۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر ڈی آئی جی سکیورٹی نے خصوصی اقدامات کئے۔

متعلقہ عنوان :