Live Updates

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا‘ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے سامنے آئینگے

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا الیکشن کمیشن کے این اے 122 کے فیصلے پر ردعمل

پیر 1 فروری 2016 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا‘ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے سامنے آئینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 122 کے ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی فراہم کرنے کے فیصلے کے بعدردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی( ن) لیگ کی دھاندلی کی ہر قسم کو بے نقاب کرے گی اقتدار کو طول دینے کیلئے قرضوں کی سیاست بہت جلد دم توڑ جائے گی۔

حقائق سے آگاہی قوم کا حق ہے اور قوم کو انتخابات کا صاف نظام دلوانے کیلئے حکومت پر دبا ؤ ڈالتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا وزیراعظم سیاسی مسخروں کو الیکشن کمیشن سے دور رکھیں۔ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے سامنے آئینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات