فلمسٹار ثناء ایک ہفتے تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ

پیر 1 فروری 2016 12:12

فلمسٹار ثناء ایک ہفتے تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) فلمسٹار ثناء ایک ہفتے تک لاہور میں قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور آئی تھیں اور یہاں آکر انہوں نے پی ٹی وی ہوم کے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ایک نجی ٹی وی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ اسکے ساتھ ثناء نے لاہور میں اپنی ایک عزیزہ کی شادی میں بھی شرکت کی ۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے تین فلم پروڈیوسروں سے ملاقات بھی کی اور ان کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی ۔ ثناء کراچی جاکر ایک کمرشل کے شوٹ میں حصہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :