کوئٹہ،پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج ساتویں روز جاری رہا

پیر 1 فروری 2016 11:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) کوئٹہ میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا ساتویں روز بھی احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کے ملازمین نے ساتویں روز بھی احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے دفاتر میں تالہ بندی کی ، دفاتر کی بندش کی وجہ سے ٹکٹوں کی بکنگ ، کارگو اور کورئیر سروس بند ہونے کی وجہ سے کام بری طرح متاثر ہوا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبے کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیں گے۔