مرید کے،جی ٹی روڈ پر 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد زخمی

پیر 1 فروری 2016 11:45

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) مریدکے میں جی ٹی روڈ پر 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ جی ٹی روڑ پر کالا شاہ کاکو کے قریب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مرید کے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کی وجہ سے لاہور روڑ پر ٹریفک کی راوانی بھی ایک گھنٹہ تک متاثر رہی۔

متعلقہ عنوان :