پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبعلموں میں جھگڑا،2افراد زخمی

پیر 1 فروری 2016 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2طالب علم زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں دو طلبا ء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا اور فائرنگ کی گئی جس میں نتیجے میں 2طالبعلم زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی ہاسٹل پہنچ گئی ۔