کراچی پولیس کی کارروائیاں ، ڈکیت گروپ سمیت چار ملزم گرفتار

پیر 1 فروری 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے ڈکیت گروپ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کے علاقے کھارادر میں پولیس نے دوران کارروائی 3 ملزمان اظہر میمن, حارث بلوچ اور رضوان بلوچ کو گرفتار کرکے ہزاروں سعودی رالر ، موبائل فونز ، اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے کھارادر کے رہائشی سعودیہ سے آ نے والے امین میمن کو ایئرپورٹ سے آتے ہوئے ریکی کے بعد کھارادر میں لوٹا تھا جس کا مقدمہ کھارادر میں درج تھا۔ ملزمان کو کال ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان اس سے قبل کلری ، بغدادی ، آرام باغ ، کھاراد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں ملزمان نے حال ہی میں سی ویو کے قریب ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری بغدادی میں کارروائی کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :