فیصل آباد،رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر پر ڈکیتی ، ڈاکو بڑی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار

پیر 1 فروری 2016 11:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر پر ڈکیتی ہوئی۔پولیس کے مطابق ڈاکو بڑی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حاجی اکرم انصاری کے مطابق تین مسلح ڈاکو ان کے گھر صبح ساڑھے سات بجے داخل ہوئے،اورا سلحہ کے زور پر ان سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور آدھے گھنٹے سے زیادہ لوٹ مار کرتے رہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان ڈھائی لاکھ سے زائد نقدی ، ڈیڑھ سو تولہ سونا سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ۔