کراچی : وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 60 دن کی توسیع کی سمری پر مشروط دستخط کر دئیے ۔ رینجرز اختیارات کو سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع 60 روز کیلئے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اختیارات کو سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط رکھا گیا ۔ سمری محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گی ۔ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔