پنجاب حکومت کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مانیٹر نگ کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مانیٹر نگ کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق پرائیویٹ ایجوکیشن بل کل بروز ( سوموار ) کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلقہ بل کے متن کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے 17ممبران پر مشتمل ایجو کیشن کمیشن بنایا جائے گا جو لاہوراور پنجا ب کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں فیسیں بڑھائے جانے اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے گا اور ان کی مانیٹرنگ کر کے ایک نیا فیس سٹرکچر بنائے گا ۔

پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد باقاعدہ طورپر ایجوکیشن کمیشن قائم کردیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے فیس کے نام پر منہ مانگے دام وصول کرنے کی عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کیا ۔