پر امید ہوں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوں‘ انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کرچکے ہیں،مارچ 2018 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی،دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی کیساتھ جاری ہے ،ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا ئیگا ‘ ڈھائی سال قبل پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے والے ممالک اور مالیاتی ادارے اب پاکستان کی بہتر معیشت کے معترف ہو گئے ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار لکا انٹر ویو

اتوار 31 جنوری 2016 21:51

پر امید ہوں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انشا اللہ مارچ 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی‘ پر امید ہوں آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوں‘ انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کرچکے ہیں‘انتخابی اصلاحات کاکام مکمل ہونے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس کے دیرپا اثرات ہوں‘دہشت گردی کے خلاف جنگ کا میابی کیساتھ جاری ہے ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا ئیگا ‘ ڈھائی سال قبل پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے والے ممالک اور مالیاتی ادارے اب پاکستان کی بہتر معیشت کے معترف ہو گئے ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں‘ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سر براہ و فاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ابھی عام انتخابات میں اڑھائی سال باقی ہیں اس لئے کوئی جلدی نہیں کمیٹی کا کام مکمل کرنے کے لئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا انتخابی اصلاحات کا کافی حد تک کام مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل پاکستان کی ریونیو گروتھ صرف تین فیصد جو 2 برسوں میں 16.5 فیصد پر آ گئی اور رواں مالی سال کے چھ ماہ میں یہ 18.2 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان، خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے‘ ہم نے دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب اور کراچی میں آپریشن شروع کیا جس سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور اس کا کریڈٹ سول اور ملٹری قیادت کو جاتا ہے۔ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے ملک سے دہشتگردوں کو ختم کر کے دم لیں گے۔ موجودہ حکومت بجلی کی پیداوار کے بہت سے منصوبوں پر کام کا آغاز کر چکی ہے اور انشا اللہ مارچ 2018 تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :